نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں کی عوامی مسائل پر ذرا بھی توجہ نہیں‘ بلاول بھٹو

پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں،اس وقت ایک آمر مسلط تھا اِس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت ہے ہم آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی ترقی پسند سیاست کی امین ہے‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا ہولوگرام کے ذریعے دو مقامات پر خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 21:33

نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں کی عوامی مسائل پر ذرا ..
لاہور/گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں کی عوامی مسائل پر ذرا بھی توجہ نہیں،پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں،اس وقت ایک آمر مسلط تھا اور اِس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت ہے ،ہم آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی ترقی پسند سیاست کی امین ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہولوگرام کے ذریعے گجر خان میں دو مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی، ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہو چکی ہے ،ہر سال 30 لاکھ نوجوان بیروزگاروں کی صف میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ملک ترقی کیسے کرے گا جہاں معاشی ناانصافی و یکساں مواقع نہ ہوں۔

پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں،اس وقت ایک آمر مسلط تھا اور اِس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال پہلے شہید بھٹو نے نظام کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا،شہید بھٹو نے غریبوں اور محنت کشوں کی بات کی، عوام کو آواز اور نظریہ دیا،شہید بھٹو نے عوام کا ہاتھ شہید بی بی کے ہاتھ میں دیا تھا،شہید بی بی نے شہید بھٹو کی روایت کو برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اپنے نظریئے پر قائم ہیں، پی پی پی آج بھی ترقی پسند سیاست کی امین ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجر خان کے لوگ 5 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں،مجھے آپ سب لوگوں کا انتظار رہے گا۔پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج (جمعرات) کو شام 7بجے مقامی ہوٹل میں پارٹی رہنما منظورمانیکا کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :