تحریک لبیک قائدین نے مطالبات منظورہونے پردھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 20:53

تحریک لبیک قائدین نے مطالبات منظورہونے پردھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا
نارووال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) : تحریک لبیک کے قائدین نے مطالبات منظورہونے پردھرنا ختم کرنے کااعلان کردیا،ضلعی انتظامیہ نے گرفتارکارکنان کی رہائی کابھی حکم دے دیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک لبیک اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔جس پردھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظوری کے بعد دھرناختم کرنے کااعلا ن کردیاہے۔

ناروال میں دھرنے کے شرکاء کے وزیرداخلہ کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پرپولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجہ میں دھرنا ختم کردیا ہے۔ دوسری جانب مذہبی جماعت کاختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف فیض آباد میں گزشتہ سترھویں روز سے دھرناجاری ہے۔

(جاری ہے)

فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں،پتھراؤ کے نتیجے میں ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس و ایف سی کے 4 اہلکار شدید زخمی جبکہ 5پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنانے کی اطلاعات تھیں۔

جبکہ فیض آباد اڈے کے عقب میں آگ بھی لگا دی تاہم آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔اسی طرح مذہبی جماعت کے کارکنان نے کراچی میں نمائش چورنگی میں بھی دھرنا دے دیاہے۔جس کے باعث ملحقہ راستوں کورکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :