پشاور ہائی کورٹ کا ور کرز ویلفیئر بورڈ کے 3114 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کاحکم

ایجوکیشن ، لیبر کولنیز ، انڈسٹرئل ہومز ، ٹیکنیکل ادارے ،ہیڈ آفس ، زونل آفس وکمیونٹی سنٹر کے ملازمین شامل 16ملازمین کی بقایا تنخواہیں ایک ماہ کے اندر ادا کی جائیں ،عدالت

بدھ 22 نومبر 2017 21:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو ر رکنی بنچ نے ور کرز ویلفیئر بورڈ کے 3114 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،صدر ورکر ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن شاہ ذوالقرنین کے مطابق آل پاکستان ورکر ویلفیئر بورڈ ایمپلا ئز یونین (سی بی ای) کے صدر اورنگزیب خان نے ورکر ویلفیئر بورڈ کے عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی ، جس میں3114 ملازمین کی مستقلی کی بات کی گئی تھی ، شاہ ذوالقر نین کے مطابق مذکورہ ملازمین ایجوکیشن ، لیبر کولنیز ، انڈسٹرئل ہومز ، ٹیکنیکل ادارے ،ہیڈ آفس ، زونل آفس اور کمیونٹی سنٹر کے ملازمین شامل ہے ، ہائیکورٹ نے گزشتہ روز تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ اوپن یونین صدر امام غزالی ، اور دیگر عہدیدار زیب وزیر ، یونس مروت اور نیئر زمان بھی عدالت میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے 16ملازمین کی بقایا تنخواہیں ایک ماہ کے اندر اندر اد ا کرنے کی احکامات بھی جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :