ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم کے وژن کا عکاس اور دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے،

ایسٹ بے ایکسپریس وے سے گوادر بندرگاہ مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک ہو گا، بنیادی ڈھانچے کے یہ منصوبے گوادر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، آئندہ چند ہفتوں میں گوادر کے مسائل حل سے متعلق ثمرات نظر آئیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایسٹ بے ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 21:28

ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم کے وژن کا عکاس، ایسٹ بے ایکسپریس منصوبہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے، ایسٹ بے ایکسپریس وے سے گوادر بندرگاہ مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک ہو گا، بنیادی ڈھانچے کے یہ منصوبے گوادر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، آئندہ چند ہفتوں میں گوادر کے مسائل حل سے متعلق ثمرات نظر آئیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسٹ بے ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ پاکستان چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے، گوادر بندرگاہ کی ترقی دوطرفہ تعاون کی بہترین مثال ہے، سی پیک دونوں ملکوں کی دوستی کو نئی جہت دے گی، سی پیک مشترکہ خوشحالی کا وژن ہے، منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے، ایسٹ بے ایکسپریس وے سے گوادر بندرگاہ مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر میں فری اقتصادی زون اسی سال مکمل ہو گا، گوادر میں ووکیشنل سینٹر اور ہسپتال پر کام ہو رہا ہے، گوادر میں ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا، گوادر میں بجلی گھر کی تعمیر بھی جلد شروع ہو گی، گوادر میں 170ارب روپے کے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، بنیادی ڈھانچے کے یہ منصوبے گوادر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، منصوبوں سے گوادر عالمی تجارت کا مرکز بنے گا، گوادر میں بجلی اور پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں گوادر کے مسائل کے حل سے متعلق ثمرات نظر آئیں گے، گوادر کی پاک ایران سرحد تک رسائی کیلئے وزیر داخلہ کو اقدامات کی ہدایت کی ہے، مقامی لوگوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع یقینی بنانے چاہئیں۔