ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوچکی ہے ، ہر سال 30لاکھ نوجوان بیروزگاری کی صف میں کھڑے ہوتے ہیں،

50سال پہلے اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں ،نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے بوکھے سیاستدانوں کی عوامی مسائل پر توجہ نہیں،مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی، ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہو چکی ، وہ ملک ترقی کیسے کرے گا جہاں معاشی ناانصافی و یکساں مواقع نہ ہوں،پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہولوگرام کے ذریعے گوجرخان میں کارکنوں سے خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 21:28

ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہوچکی ہے ، ہر سال 30لاکھ نوجوان بیروزگاری ..
کراچی/گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے بوکھے سیاستدانوں کی عوامی مسائل پر توجہ نہیں،مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی، ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہو چکی،ہر سال 30 لاکھ نوجوان بیروزگاروں کی صف میں کھڑے ہو رہے ہیں، وہ ملک ترقی کیسے کرے گا، جہاں معاشی ناانصافی و یکساں مواقع نہ ہوں،پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں۔

وہ بدھ کو ہولوگرام کے ذریعے گوجرخان میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پرسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور دیگر رہنما بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں،اس وقت ایک آمر مسلط تھا اور اِس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت، 50 سال پہلے شہید بھٹو نے نظام کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا،شہید بھٹو نے غریبوں اور محنت کشوں کی بات کی، عوام کو آواز اور نظریہ دیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے عوام کا ہاتھ شہید بی بی کے ہاتھ میں دیا تھا، شہید بی بی نے شہید بھٹو کی روایت کو برقرار رکھا، ہم آج بھی اپنے نظریئے پر قائم ہیں، پی پی پی آج بھی ترقی پسند سیاست کی امین ہے، پنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجر خان کے لوگ 5 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں،مجھے آپ سب لوگوں کا انتظار رہیگا۔