آصف علی زرداری کا میجر اسحاق کی شہادت پراظہارافسوس،غمزدہ خاندان سے تعزیت

بدھ 22 نومبر 2017 21:15

آصف علی زرداری کا میجر اسحاق کی شہادت پراظہارافسوس،غمزدہ خاندان سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میجر اسحاق کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ وطن کے لئے جان کانذرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ آصف علی زرداری نے شہید میجر اسحاق کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :