سجاول میں بیلو شہر کے قریب بیراج سے نوجوان کی لاش برآمد

بدھ 22 نومبر 2017 21:06

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) گذشتہ روز بیلو شہرکے قریب بیراج سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی بیلو پولیس کا کہناہے کہ بیراج موری سے ملنے والی لاش کی شناخت بنوں شہرکے رہائشی عتیق میمن کے طورپر ہوگئی ہے اور اس کے بھائی شفیق میمن نے پولیس کو بتایاکہ نوجوان چاردن قبل گھرسے ناراض ہوکرچلاگیاتھااور کوئی رابطہ نہیں کیا، پولیس نے تصدیق کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا، جس کی تدفیق گذشتہ روز بنوں میں کردی گئی ،واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکاہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گذشتہ روز سجاول بٹھورو روڈ پر آمڑااسٹاپ کے قریب ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے ڈرائیورعبدالغفورسھتو اور موٹرسائیکل سوار سدھو جادانی زخمی ہوگئے ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔