نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسٹام فروش یونین وہاڑی کی صدرجاں بحق

حملہ آورموقع سے فرار،مقتول کا لیگی ایم پی اے کے بھائی سے پلاٹ کے کیس کا تنازعہ چل رہاتھا،کزن کی گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 21:06

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وہاڑی میں دونامعلوم موٹر سا ئیکل سوار وں نے فائرنگ کرکے اسٹام فروش یونین کے صدر کو قتل کردیا ،تفصیلات کے مطابق اسٹام فروش یونین وہاڑی کے صدر چودھری عبدالمجید ضلع کچہری سے کام ختم کرکے اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ گھر کے قریب تعاقب کرنے والے دوموٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چودھری عبدالمجید شدید زخمی ہوگئے جنہیں شد ید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ موٹرسائیکل سوارحملہ آور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری اور ایس ایچ او دانیوال محمد ذاکر گجر بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اورعلاقے کی ناکہ بندی کراکر تمام جوانوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا، اس موقعہ پر ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر موجود مقتول کے کزن چودھری عاشق نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول عبدالمجید کا مقامی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے بھائی میاں آصف خورشید، سٹی کونسلر چودھری نعیم خالد اور ذوالفقارکے ساتھ پلاٹ کے کیس کا تنا زعہ چل رہا تھا تاہم رابطہ کرنے پر مسلم لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہاکہ اسٹام فروش عبدالمجید کے قتل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :