Live Updates

تحریک انصاف جیسی جماعت کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا،محمد نوازشریف

پی ٹی آئی فاشسٹ اورغیرجمہوری جماعت ہے،پہلےبہت صبرکیااب آخری حد تک جاؤں گا،پیپلزپارٹی نے بھٹوکاقانون بھلا آمر کے قانون کوسپورٹ کیا،دل کرتاہے کہ میثاق جمہوریت پھاڑکرپھینک دوں۔پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 20:41

تحریک انصاف جیسی جماعت کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا،محمد نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ تحریک انصاف فاشسٹ اور غیرجمہوری جماعت ہے،پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا،پہلے بہت صبرکیا اب آخری حد تک جاؤں گا،پیپلزپارٹی نے بھٹوکا قانون بھلا آمر کے قانون کوسپورٹ کیا، دل کرتاہے کہ میثاق جمہوریت پھاڑکرپھینک دوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،پارٹی اموراورآئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف کوشدید تنقید کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

نوازشریف پی ٹی آئی کوبلبلا قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف فاشسٹ اور غیرجمہوری جماعت ہے۔پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنابھی پسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ آج بھی میثاق جمہوریت پرقائم ہوں، لیکن پیپلزپارٹی کوذوالفقار بھٹو کا قانون کابھول گیا اور آمرکاقانون یاد رہا۔دل کرتاہے کہ میثاق جمہوریت پھاڑکرپھینک دوں۔انہوں نے کہاکہ جانتا ہوں کہ تین بارمجھے اقتدار سے کیوں نکالاگیا۔

پہلے بہت صبرکیااب آخری حد تک جاؤں گا۔بعدازاں سابق وزیراعظم نوازشریف نے نجی ہسپتال اسلام آباد میں پارٹی رہنماء رجب بلوچ اور نجف سیال کی عیادت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آج تک میثاق جمہوریت پرقائم ہوں۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت جدوجہد کی۔میثاق جمہوریت کیلئے آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملک کیلئے آصف زرداری سے غیرمشروط طورپرہاتھ ملانے کوتیارہوں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈکٹیٹر قانون کی حمایت پردکھ ہوا۔اب کوئی ڈکٹیٹر کے اقدامات کوتحفظ دینے کیلئے تیارنہیں۔صدرن لیگ نے کہاکہ کبھی این آراوکیانہ ہی کریں گے۔پرویزمشرف نے ملک بدرکیا۔اپنے لیے این آراوکرسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جیسی جماعت کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا۔پی ٹی آئی جیسی جماعتیں جمہوریت کیلئے جدوجہد نہیں کرتیں۔

پی ٹی آئی قومی کلچرخراب کررہی ہے۔ ہرصورت دفاع کریں گے۔ پی ٹی آئی جھوٹ اور بہتان کی سیاست کررہی ہے۔رجب علی بلوچ ہمارے پرعزم ساتھی ہیں۔رجب بلوچ جیسے ارکان پارٹی کااثاثہ ہیں۔طبیعت ناساز ہونے کے باوجودرجب علی کل پارلیمنٹ میں آئے۔نوازشریف نے کہاکہ ملک کی سمت کودرست کرنامیرامشن ہے۔امید ہے میرے مشن میں تمام جمہوری جماعتیں ساتھ چلیں گی۔میری نااہلی ختم کرنے والابل ملک کامستقبل روشن بنانے والابل ہے۔میری جدوجہد نظریاتی اور اصولی ہے۔اصولوں پرکھڑے رہنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات