گنے کے نر خو ں کا مسئلہ جلد ہی حل کر لیں گے، وزیر اطلا عا ت سندھ

وزیراعلی سندھ اور محکمہ زراعت کے وزیر سہیل انو رسیال بھی کاشتکا رو ں کے مسائل حل کر نے کیلئے بھی کو شا ں ہیں شو گر ملیں بہتر اندا ز میں اس وقت چلیں گی جب کا شکا رو ں کو گنے کے اچھے نر خ ملیں گے اور ایکسپورٹ پالیسی پر عملدرآمد ہوگا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 21:04

گنے کے نر خو ں کا مسئلہ جلد ہی حل کر لیں گے، وزیر اطلا عا ت سندھ
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات محنت وٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ کے کاشتکاروں کو خوشخبر ی دی ہے کی انہیں بہت جلد گنے کی مناسب قیمتیں ملیں گی اور انکا دیرینہ مسئلہ فو ر ی حل کیا جائیگا۔ انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کاشتکاروں کے اس جائز اور دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ روز دورہ اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان سے خصوصی طور پر ایکسپورٹ پالیسی ترتیب دینے کی گذارش کرتے ہوئے سندھ کے کاشتکاروں کے مسائل اور معاملات کے بارے میں آواز اٹھائی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور محکمہ زراعت کے وزیر سہیل انو رسیال بھی کاشتکا رو ں کے مسائل حل کر نے کیلئے بھی کو شا ں ہیں۔

(جاری ہے)

سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ شو گر ملیں بہتر اندا ز میں اس وقت چلیں گی جب کا شکا رو ں کو گنے کے اچھے نر خ ملیں گے اور ایکسپورٹ پالیسی پر عملدرآمد ہوگا اور شکر ایکسپو ر ٹ ہو جائے تو ملیں بھی وقت پر چلیں گی ۔ اس سلسلے میں 7 یا 8 دن میں سندھ کے کاشتکاروں کو خوشخبری ملنے کی امید ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی یہ ہی مسائل ہیں اگر پالیسی آجائے تو یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے یہ ایک اہم مسئلہ ہے شکر وافر مقدار میں موجود ہے لیکن پالیسی وضع ہونی چاہیے تو سب معاملات اور مسائل حل ہوسکتے ہیں لہذا حکومت سندھ نے اس معاملے کو وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا ہے اور یقینا بہت جلد یہ مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔ انہو ں نے کہا کہ زبر دستی ملیں چلیں گی تو ملو ں کے پا س آبادگا رو ں /کا شتکا رو ں کو دینے کے پا س پیسے نہیں ہو نگے لہذا وفا قی حکومت سے یہ معاملہ جلد حل کر نے کی درخواست کی ہے ،وفا قی حکومت نا اہلی کی وجہ سے گنے کی قیمتیں مقرر نہیں ہو سکی اور مسائل کا مستقل حل چا ہتے ہیں ۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل بھی جلد حل ہوجائینگے ۔ اس سلسلے میںوزیراعلی سندھ نے احکامات دے دئیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ گورنر سندھ کے بیان کے بارے میں انہیں معلوم نہیں ہے لیکن گرین لائن پروجیکٹ پر سندھ حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے اور اسے جلدمکمل کرلیں گے۔#

متعلقہ عنوان :