ہمیں کوئی نامعلوم کال موصول نہیں ہوئی، اداروں سے تصادم کی پالیسی درست نہیں ہے: ایم این اے ن لیگ نثار جٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 20:33

ہمیں کوئی نامعلوم کال موصول نہیں ہوئی، اداروں سے تصادم کی پالیسی درست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) ایم این اے ن لیگ نثار جٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی نامعلوم کال موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے ن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے مسلسل الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کروانے کیلئے انہیں نامعلوم نمبرز سے فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

ن لیگ کے اراکین اسمبلی پر مسلسل وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کیلئے بھی کئی اراکین اسمبلی کو نامعلوم نمبرز سے کالز کرکے دباو ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس حوالے سے اب ن لیگ کے ہی رکن قومی اسمبلی نثار جٹ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نثار جٹ نے وضاحت کی ہے کہ انہیں کسی نامعلوم نمبر سے کال موصول نہیں ہوئی۔ اداروں سے تصادم کی پالیسی درست نہیں ہے۔ اسی لیے انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔ جبکہ ان کے دیگر ن لیگی اراکین اسمبلی سے بھی رابطے ہیں۔ انہیں کسی رکن نے نامعلوم نمبر سے کال موصول ہونے کی شکایت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :