سینٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس

اے پی میں 1.7 ارب کے فراڈ پر آئندہ اجلاس میں ایف آئی ا کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل بنک اور حبیب بنک کے صد ر کی طلبی

بدھ 22 نومبر 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے اے پی او (Abandonded Properties Organization ) میں ہونے والی 1.7 ارب روپے کے فراڈ کا جائزہ لیتے ہوئے اگلے اجلاس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل بنک آف پاکستان اور حبیب بنک کے صدرکو طلب کر لیا تاکہ اس فراڈ کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں اے پی او میں 1.7ارب کی کرپشن کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کوسیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن اور ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اس ادارے میں کی گئی کرپشن کے بارے میں تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صدف نامی نیشنل بنک کی ملازمہ نے اپنے خاوند اور دوست سے ملکر 1.7ارب کا فراڈ کیا ہے۔

(جاری ہے)

2016میں پتہ چلا۔ مارکیٹ سے کم ریٹ پر بونڈز خرید کر اے پی او کو زیادہ ریٹ بتائے گئے۔ جعلی لیٹر بھی بنائے گئے اور صدف کا خاوند بھی HBLکا ملازم تھا۔ اے پی او کے نام پر 22پراپرٹی خریدی گئیں اور پیسے ادارے کی بجائے ڈویلپر کے پاس گئے۔چار ملزمان گرفتار ہوئے اور تین ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔چار سال میں 24ٹرانزیکشن ہوئیں اور صرف فیکس لیٹرپر کی گئیں۔

صدف 2ارب کی پراپرٹی دینے کو تیار تھیں۔ 2012میں بھی سابق ایڈمنسٹریٹر رفیق قریشی نے 37کروڑ کاپہلا فراڈ کیا تھا۔ دیپالپور میں 40ایکڑ زمین خریدی گئی۔ رفیق قریشی نے فرسٹ وومین بنک میں فراڈ کیا تھا۔ جس پر اراکین کمیٹی نے کہا کہ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے یہ معاملہ اس کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پہلے اچھا کام کیا مگر اب پروگریس بہتر نہیں ہے۔

حکومت کے ساتھ فراڈ کرنے پر ضمانت نہیں ملتی۔جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ، صدور نیشنل بنک اور حبیب بنک کے علاوہ ڈی سی اوکاڑہ کو بھی معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔۔ اجلاس میں سینیٹرز شاہی سید ، ، ہدایت اللہ، ، کامل علی آغا، سیف اللہ بنگش، نجمہ حمید ، کلثوم پروین کے علاوہ سیکرٹری کیڈ ، سپیشنل اسٹبلشمنٹ ڈویڑن ، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن ، ڈی سی اٹک ڈپٹی ڈی سی راولپنڈی ، ایڈمنسٹریٹر اے پی اواور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :