جسے عدالت نے نااہل کیا اسے عددی بنیاد پر دوبارہ سربراہ بنانا درست نہیں ، دو اداروں کے درمیان تضاد جمہوریت کیلئے بہتر نہیں ، وزیر خزانہ مقدمات کلیئر ہونے تک اپنے سے استعفیٰ دے دیں

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 21:00

جسے عدالت نے نااہل کیا اسے عددی بنیاد پر دوبارہ سربراہ بنانا درست نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جسے عدالت نے نااہل کیا اسے عددی بنیاد پر دوبارہ سربراہ بنانا درست نہیں ، دو اداروں کے درمیان تضاد جمہوریت کیلئے بہتر نہیں ، وزیر خزانہ مقدمات کلیئر ہونے تک اپنے سے استعفیٰ دے دیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دو اداروں کے درمیان تضاد جمہوریت کیلئے بہتر نہیں ہے ، ایک لیڈر حکومت کو لیڈ کرتا ہے جسے عدالت نے نااہل کیا اسے عددی بنیاد پر دوبارہ سربراہ بنانا درست نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں جو بل مسترد ہوا اس کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے ، ایک نااہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنانا حق وانصاف کیلئے مثبت نہیں ، بے شک بل کے خلاف زیادہ ووٹ پڑے مگر ایسے قانون سے اجتناب کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے وزیر خزانہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مقدمات کلیئر ہونے تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر مثال قائم کریں ۔