نوازشریف بتائیں کس چیز نے ان کوغیر مشروط بات چیت پر مجبور کیا،

اچھا ہوتا اگر (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے بل کا ساتھ دیتی پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ کونسی چیز نے ان کو مجبور کیا کہ وہ غیر مشروط بات کرنا چاہتے ہیں، اچھا ہوتا اگر (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے بل کا ساتھ دیتی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جو حالات وواقعات جارہے ہیں ان کی شروعات (ن) لیگ نے خود کی ہے جہاں تک سیاست کا تعلق ہے گیم صرف نمبرز کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے بل کا ساتھ دیتی ، نوازشریف کو بتانا چاہیے کہ کونسی چیز نے ان کو مجبور کیا کہ وہ غیر مشروط بات کرنا چاہتے ہیں ۔