مولانا ابو تراب ان کے بیٹے سمیت9اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہیں،معاملہ پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کام کررہی ہے، ان تمام افراد کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا ایوان بالامیں بلوچستان میں جمعیت اہل حدیث کے سپیکر مولانا ابو تراب ان کے بیٹے اور گارڈ کو اغوا کرنے کے حوالے سے عوامی اہمیت کے معاملہ پر اظہار خیال

بدھ 22 نومبر 2017 20:40

مولانا ابو تراب ان کے بیٹے سمیت9اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلوچستان کے راہنما مولانا ابو تراب ان کے بیٹے سمیت9اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہیں،معاملہ پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کام کررہی ہے، ان تمام افراد کو گن پوائنٹ پر اغوا کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالامیں ان خیالات کا اظہار سینیٹر ساجد میر کی جانب سے پیش کیے گئے بلوچستان میں جمعیت اہل حدیث کے سپیکر مولانا ابو تراب ان کے بیٹے اور گارڈ کو اغوا کرنے کے حوالے سے عوامی اہمیت کے معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، طلال چوہدری نے کہا کہ معاملہ پر شکایت درج کرائی گئی،مولانا ابو تراب ،ان کے بیٹے اور گارڈزسمیت گن پوائنٹ پر9لوگوں کو اغوا کیا گیا، معاملہ پر مکمل تحقیقات کی گئی، مقامی اخبار میں اشتہار دیا گیا ہے،10لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے، خصوصی ٹیم معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے، ایک گزشتہ معاملہ مولانا عطاء اللہ بازیاب ہوچکے ہیں،اور وہ گھر جاچکے ہیں،معاملہ پر مزیدوقت دیا جائے، چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کے معاملہ پرآپ کے ہاتھ بندے ہوئے ہیں،لیکن پیر تک اس معاملہ پرجتنی معلومات دے سکتے ہیں فراہم کریں۔