Live Updates

تحریک انصاف کے اتحادی جمشید دستی نے بھی عمران خان سے راستے جدا کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 20:21

تحریک انصاف کے اتحادی جمشید دستی نے بھی عمران خان سے راستے جدا کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے اتحادی جمشید دستی نے بھی عمران خان سے راستے جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ انہیں حیرانگی ہے کہ عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ کر پی ٹی آئی میں مردہ گھوڑے اور کھوٹے سکے شامل کر رہے ہیں۔ جمشید دستی نے اعلان کیا ہے کہ وہ  بھی جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں جلسوں کا انعقاد کریں گے۔ وہ جنوبی پنجاب میں تنہاء تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات