بلیک فرائیڈے منانے کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 22 نومبر 2017 20:40

بلیک فرائیڈے منانے کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) بلیک فرائیڈے منانے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کروائی گئی مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلیک فرائیڈاے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری پر شدید مذمت کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن کو مبارک قرار دیا ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں میں اس دن کو ممتاز حیثیت حاصل ہے لیکن کچھ عرصہ سے بیرونی طاقتیں کے پروپیگنڈا سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دور گئی ہے اور کچھ لوگ بیرونی آقا?ں کو خوش کرنے کے لئے پاکستان میں بھی اس دن کو متعارف کروانے میں پیش پیش ہیں۔

لہٰذا اس مقدس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ بلیک فرائیڈے منانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔