ریلوے ملتان ڈویژن نے گزشتہ مالی سال 2ارب سے زائد کمائے،سعید احمد

بدھ 22 نومبر 2017 20:49

ملتان۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان ریلویزملتان ڈویژن نے مالی سال 2016-17ء میں مسافر ٹرینوں،مال گاڑیوں اورقابضین سے زمین چھڑواکر2ارب 83کروڑ روپے کمالئے، ڈویژنل کمرشل افسرسعید احمدنے ’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اس سال کمائی گئی رقم مالی سال 2015-16ء میں کمائی گئی رقم 19کروڑ 70لاکھ روپے سے کہیں زیادہ ہے،انہوںنے بتایاکہ ملتان ڈویژن میں 2ارب 9کروڑ روپے مسافرٹرینوں سے ،54کروڑ 26لاکھ مال گاڑیوں اور22کروڑ 26لاکھ مختلف معاہدوں کے ذریعے کمائے ،انہوںنے بتایاکہ جنوری سے لیکراب تک ملتان ڈویژن کی حدود میں 97ایکڑ اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کرائی جاچکی ہے ،انہوںنے کہاکہ ملتان ڈویژن کی حدودمیں غیرقانونی قبضے چھڑوانے کیلئے وفاقی وزارت کی ہدایت کے مطابق آپریشن جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :