ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

بدھ 22 نومبر 2017 20:49

ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیخلاف سپریم کورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ در خواست گزار نے علاج کیلئے بیرون ملک جانا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا جس کی وجہ سے درخواست گزار بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جاسکے، اس طرح ان کی بیرون ملک طبعی معائنے کی تاریخ گزر چکی ہے۔ در خواست میں مزید کہا گیاہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے، اس لئے استدعا ہے کہ د رخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا جائے۔