Live Updates

عمران خان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

بدھ 22 نومبر 2017 20:49

عمران خان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سپریم کورٹ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فاٹا اصلاحات پرعملدرآمد ایک قومی مسئلہ ہے لیکن بوجوہ اس معاملے کو سیاسی بنا دیا گیا ہے اس لئے استدعا ہے کہ فاٹا پیکج کے نفاذکیلیے فوری حکم نامہ جاری کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات