شہرمیں بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144 نافذ کردی

بدھ 22 نومبر 2017 20:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) شہرمیں بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی گلیوں میں بھکاریوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :