ڈپٹی کمشنر نے ربیع الاول جلوسوں کے راستوں میں ملبہ و دیگر تعمیراتی سامان کا ڈھیر لگانے پر پابندی عائد کر دی

بدھ 22 نومبر 2017 20:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں ربیع الاول جلوسوں کے راستوں میں ملبہ اور دیگر تعمیراتی سامان بشمول اینٹیں،ریت،سیمنٹ اور کرش وغیرہ کے ڈھیر لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائیگی۔یہ حکم فوری طور پر 15دنوں تک نافذ العمل رہے گا۔