صو بے کے پرا ئیویٹ تعلیمی ادا روںکی جا نب سے ریگو لیٹری اتھارٹی بل کیخلا ف لگایا احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

بدھ 22 نومبر 2017 20:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء)صو بے کے پرا ئیویٹ تعلیمی ادا روںکی جا نب سے ریگو لیٹری اتھارٹی بل کے خلا ف پریس کلب کے سامنے لگایا گیا احتجا جی کیمپ دوسرے روز میں داخل ہو گیا کیمپ میں دوسرے دن بھی مختلف سیا سی جما عتوں کے رہنما وں اور یو نین تنظیموں کی آمد کا سلسلہ جا ری رہا اس موقع پر کیمپ کے شرکا ء نے ایک با ر پھر صوبائی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ مذکورہ ایکٹ میں فوری طور پر ترمیم کی جا ئے انہوں نے کہاکہ ایسی ایکٹ کے تحت ہونے والے الیکشن میں حصہ لینا ایجوکیشن سیکٹر کے ساتھ غداری ہے اورمذکورہ الیکشن میں حصہ لینے والوں کا نام تعلیم کے تاریخ میں میرجعفر اور میر صادق لکھا جائیگا.انہوں نے صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 6صوبائی ایسوسی ایشنز کے اعتراضات اور تحفظات کے روشنی میں مذکورہ ایکٹ میں ترامیم کئے جائے اور تعلیم کی ترقی کیلئے ملنے والی بیرونی امداد اور سالانہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص فنڈز میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا حصہ تسلیم کیاجائے�

(جاری ہے)