تنظیم اساتذہ پاکستان کا صو بہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور ایجنسیوں کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

سکندرخان یوسفزئی پشاور، عبدالحق شانگلہ اور ڈی آئی خان سے عطاء اللہ صدر منتخب

بدھ 22 نومبر 2017 20:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاعاور ایجنسیوں کے انتخابات کا پہلا مرحلہ خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر سیشن2017-18کیلئے مکمل مو صو لہ انتخابی نتائج کے مطابق پشاور سے سکندرخان یوسفزئی صدر ،محمد عثمان سیکرٹری،نوشہرہ سے قاضی اظہر الحق صدر ،سید مقصود علی شاہ سیکرٹری چارسدہ سے فخر عالم صدر ،جان محمد سیکرٹری مردان سے اختر حسین صدر ،عبداللہ سیکرٹری صوابی سے فدا محمد صدر اور اعجاز احمد سیکرٹری شانگلہ سے عبدالحق صدر فخرالابرار سیکرٹری ملاکنڈ ایجنسی سے فضل غفار صدر امجد علی سیکرٹری دیر پائین سے شفیق الرحمن صدر ثناء اللہ سیکرٹری دیر بالا سے بختیار زمین صدر تاج الدین سیکرٹری چترال سے سلطان محمد صدر بلیغ الدین سیکرٹری مانسہرہ سے محمد صادق تنظیمی صدر سید طاہر شاہ سیکرٹری بنوں سے اویس قر نی صدر محمد فاروق سیکرٹری ڈیرہ اسمعیل خان سے عطاء اللہ جان صدر ڈاکٹر محب اللہ قریشی سیکرٹر ی شما لی وزیرستان سے سید اصل جان صدر عبدالصمد سیکرٹری منتخب ہو گئے صدر صو بہ خیر اللہ حواری ،سیکرٹری مالیات شمشاد خان جھگڑا،جائینٹ سیکرٹری عبید اللہ اور سیکرٹری نشرو اشاعت میاں ضیاء الرحمن نے تمام منتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ نو منتخب ذمہ داران نئی منصو بہ بندی اور نئے جذبوں کے ساتھ تعلیمی دنیا میں تعمیری انقلاب کیلئے کمر بستہ ہو کر آگے بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :