نوشہرہ ،محکمہ سی این ڈبیلو کی کارکردگی سامنے آگئی ،دس دن قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا پل زمین بوس ہوگیا،عو ام کا احتجاج

بدھ 22 نومبر 2017 20:47

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) نوشہرہ کے علاقہ بختئی میں محکمہ سی این ڈبیلو کی کارکردگی سامنے آگئی دس دن قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل زمین بوس ہوگیا ناقص میٹریل کے باعث پل ایک ہفتہ بھی نہ چل سکا علاقے کے عوام کا شدید احتجاج حکومت اور سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ بختئی میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے بننے والا پل کا افتتاح وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تھا لیکن دس دن گزرتے ہی پل اچانک زمین بوس ہوگیا ناقص میٹریل کے باعث اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نوشہرہ کی غفلت اور کرپشن کا پول کھل گیا پل دس دن بھی نہ چل سکا پل گرنے کے واقعے پر علاقے کے عوام نے شدید احتجاج کیا کیا یہ تبدیلی ہے احتجاج پر وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے انچارج حاجی حسین خٹک نے موقع پر پہنچ کر انکوائری کا حکم دیا اور اس میں ملوث ٹھیکیداروں اور سی اینڈ ڈبیلو کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :