گرلز ہوم اکنامکس کالج پیر پیائی نوشہرہ کی طالبہ ملیحہ سمیع کااعزاز

بدھ 22 نومبر 2017 20:46

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) گورنمنٹ گرلز ہوم اکنامکس کالج پیر پیائی نوشہرہ کی طالبہ ملیحہ سمیع نے پشاو ر یونیورسٹی سال اول میں صوبہ بھرمیں 700 میں سے 522 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہوم اکنامکس کالج پیر پیا ئی نوشہرہ کی ملیحہ سمیع نے پشاو ریونیورسٹی کے سالانہ امتحان 2017 کے سال اول میں700 نمبر میں سی522 نمبر حاصل کرکے پورے صوبے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

ملیحہ سمیع کے اعزاز میں کالج میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاتھا۔ تقریب میں کالج کی پرنسپل پروفیسر صائمہ خالق سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شر کت کی۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ شبانہ روز محنت کرکے نہ صر ف اپنا، ادارے کا اور ملک کانام روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسی کالج کی سمیعہ اعظم دختر اعظم خان نی520 نمبر لیکر پورے صوبے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جو طالبات اور اساتذہ کی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ہوم اکنامکس کالج نوشہرہ ضلع نوشہرہ کی طالبات کی تعلیمی ضرورت پوری کررہا ہے۔ طالبات اس سے مستفید ہوکر اپنی گھریلو زندگی کو بہتر گزار سکتے ہیں۔ انھوں نے طالبات سے کہاکہ اسی محنت اور لگن سے تعلیم جاری رکھیں۔ اس موقع پر نمایان پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں اور اپنی پرنسپل پروفیسر صائمہ خالق اور دیگر اساتذہ کرام کی بھر پور محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :