چیئرمین ذیشان ہوتی کی زیرصدارت پراونشل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواکا اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 20:46

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) پراونشل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخوا کا اجلاس نوشہرہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںچیرمین پرانشل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخوا ذیشان ہوتی، وائس پریزڈنٹ صائمہ اور وزیر اعلیٰ عثمان خان ،ڈی سی نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان، اور نائب ضلع ناظم اشفاق احمد اور پراونشل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخوا کے وزراء اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزراء نے اپنے اپنے وزرار ت کی کاکردگی کے حوالے سے اسمبلی کو اگاہ کیااور اب تک کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اجلاس میں بحث کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے کہا کہ نوجوان ہمارے لے بہت بڑا سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ صورت حال میں نوجوانوں کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہے نوجوانوںکے لیے تعلیم کی اشد ضرور ت ہے۔

انھوںنے کہا کہ یوتھ اسمبلی سے نوجوانوں کو کھل کر اپنے مسائل اجاگرکرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہتر مستقبل کے لیے نوجوانوں کے تجربات اور صلاحیتوںسے فائدہ اٹھا نا چاہے کہ تاکہ ہمیں ایک بہتر ین مستقبل ملے۔ اجلاس کے بعد میڈیا اور اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پراونشل یوتھ اسمبلی خیبرپختونخوا ذیشان ہوتی نے کہا کہ صوبائی یوتھ اسمبلی ایک شیڈو کابینہ اسمبلی ہے جہاں نوجوان سیکھتے ہیں ۔

دو ماہ بعد اس کا اجلاس پشاور میں ہوتا ہے، آج ہم نے نوشہرہ میں اجلاس منعقد کیااس کے بعد ہم پورے صوبے میں اور بعدمیں فاٹا کے علاقوں میں یہ اجلاس منعقد کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نوشہرہ میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد یہاں کے نوجوانوںکوموقع ملے اور ان میں موجود ٹیلنٹ اور لیڈر شپ کو اجاگرکرنا ہے۔اس موقع پر نائب صدر صائمہ نے کہا کہ یوتھ اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی پر زور دیا گیا ہے تاکہ ان کو پتہ ہوکہ وہ کس کوووٹ دے رہے ہیںہم نے خواتین کو ان کے مطابق وزارتیں دی ہیںتاکہ وہ اگے اکر دیگر خواتین کو ان پاور کرسکیں۔

یوتھ اسمبلی میں شامل خواتین ممبران کو اگر یہاں اظہار رائے کا موقع دیا جائے تو وہ معاشرے میں اپنے اور باقی خواتین حق کیلئے آواز اٹھا سکتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پراونشل یوتھ اسمبلی میں خواتین کو جگہ دی جائے تاکہ ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :