عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے بورڈ آف سٹڈی کا اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 20:44

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے بورڈ آف سٹڈی کا اجلاس ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی مروت کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شعبہ صحافت کے چیئرمین فرہاد صافی، پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے چیئر مین پروفیسر فیض اللہ جان ، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ صحافت کے چیئر مین ڈاکٹرسید انعام الرحمن،،پختونخوا کالج آف آرٹس کے پرنسپل فضل ستار،لیکچرر مس ثناء گل ،ڈیمونسٹریٹر انیس امین اور سینئر صحافی مسرت خان عاصی نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں بی ایس چار سالہ اور ایم اے دو سالہ کورسز کا غور سے جائزہ لیا گیا اور اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی اور کورسز کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تشکیل دیا گیا اور تمام کورسز کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :