12ربیع الاول کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں، خالد حسن عطاری

بدھ 22 نومبر 2017 20:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے رہنما نے خالد حسن عطاری نے مطالبہ کیا ہے کہ 12ربیع الاول کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول شروع ہوچکا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ شہر میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جگہ جگہ نکاسی آب کا گندہ پانی جمع ہے شہر کے ان مسائل کے حوالے سے متعلقہ افسران سے ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے تاحال شہر کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعت خوانی اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے لیکن رات کے اوقات میں عین اس وقت لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جب نعت خوانی کے پروگرام جاری ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ فیض آباد میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے آج سے دھرنے کا آغاز کررہے ہیںدھرنا روزانہ پریس کلب پر دیا جائیگا اور جمعہ کو ریلی بھی نکالی جائیگی اگر فیض آباد کے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا گیا تو پورے ملک کا پہیا جام کردینگے ضلعی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کا مطالبہ قبول نہیں کیا تو تھو میلاد کے جلوسوں کو احتجاج میں تبدیل کردینگے اگر مئیر نے مطالبات نہ مانے تو ان کے دفتر کا بھی گھیرائو کرینگے ،نتظامیہ حیسکو اور دیگر اداروں سے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ، شفیق میؤ، ساجد کاظمی، عابد قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔