مولانا ابوتراب سمیت چا ر مغویوں کی بازیابی کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں،جو بھی پیش رفت ہوگی ایوان کو باخبر رکھا جائے گا، طلال چوہدری

بدھ 22 نومبر 2017 20:43

مولانا ابوتراب سمیت  چا ر مغویوں کی بازیابی کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ بلوچستان سے اغوا ہونے والے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا ابوتراب سمیت ان کے بیٹے ،ڈرائیور اور گارڈ کی بازیابی کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں اور جو بھی پیش رفت ہوگی اس سے ایوان کو باخبر رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینٹ اجلاس میں کیا انہوں نے کہاکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا ابو تراب کے بیٹے کی جانب سے ان کے والد سمیت چار افراد کی اغوائیگی کی ایف ائی آر درج کرائی گئی تھی جس کے بعد اس معاملے کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ مولانا ابوتراب کی اغوائیگی سے متعلق شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں اور بذریعہ اخبار اغواکاروں کی نشاندھی پر انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے اس حوالے سے جو بھی پیش رفت ہوگی اس سے ایوان کو اگاہ کیا جائے گاجس پر چیرمین سینٹ نے کہاکہ اس معاملے پر جمعہ کے روز ایوان کو دوبارہ بریفنگ دیں ۔

۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :