مری ، منٹنیس کی آڑ میں اہم سیاحتی مرکزمری مال روڈ پر کثیرالمنزلہ پلازہ کی تعمیرکا سلسلہ جاری

بدھ 22 نومبر 2017 20:43

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) سپریم کورٹ کے احکامات کھوکھاتے میں ڈال کر مری منٹنیس کی آڑ میں بڑئے پیمانے پر مری کے اہم سیاحتی مرکزمری مال روڈ پر کثیرالمنزلہ پلازہ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے تعمیرات جس کا ٹھیکہ ٹی ایم اے مری ایمپلائز یونین کے صدر کے پاس ہے جو اپنے آپ کو ایک اہم مسلم لیگ (ن) کے وزیر کا دست راست کہتا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے پندرہ بیس دن پہلے مری میں ہر قسم کے تعمیر اتی میٹریل کی نقل حمل سمیت غیرقانونی تعمیرات پر پابندی عاہد کی تھی اس کے باوجود مری شہر کے مختلف علاقوں سمیت مری شہر کے دل مری مال روڈ پر کثیر المنزلہ پلازئے کی تعمیرات کا سلسلہ ہے جو مری انتظامیہ سمیت سپریم کے منہ پر طمانچہ ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہے مری میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں مال پانی لگا کر آپ جو کچھ مرضی کریں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ اس بات کی بازگشت عام سنائی دیتی ہے ٹی ایم اے مری میں مال پانی لگا کر جو کوئی مرضی مری مال روڈ کے اُوپر تعمیرات کر لے جس کی واعظ مثال اس سی مری کے گھر اور دفتر سے چند گز کے فاصلے پر ٹی ایم اے مری اہکاروں کو ڈھائی لاکھ روپے رشوت دے کر ایک غیر مال سمیت ایک بااثر مسلم لیگ (ن) کا کارندہ پندرہ سے بیس کمروں پر مشتمل فلیٹ تعمیر کر رہے جبکہ اس کے مقابلے میں کوئی شخص ایک ضرورت کے لیے باتھ کی تعمیر کر رہا ہو تو ٹی ایم اے مری کے اہکار تعمیرات پابندی کی آڑ میں اُس کا جینا حرام کر دیتے ہیں تو دوسری طرف بااثرتعمیرات مافیا ء نے سرعام اہم سیاحتی مرکزمری مال روڈ کے دھڑلے سے سپریم کورٹ کے احکامات کی پروا کیے بغیر منٹینس کی آڑ میں تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی تعمیر کا ٹھیکہ ٹی ایم اے مری کی ایمپلائز یونین کے صدر کے پاس ہے جس کو ٹی ایم اے مری کے اہکاروں سمیت اے سی مری سپریم کورٹ کے احکامات اورغیرقانونی تعمیرات قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری کی جاری ہے بلکہ مری کا بچ کچ حسن بھی ماندہ پڑتا جارہا ہے جو مری انتظامیہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے لیے لمہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :