Live Updates

ہمارے اور عمران خان کے درمیان مک مکا ہوگیا ہے: عابد شیر علی کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 20:00

ہمارے اور عمران خان کے درمیان مک مکا ہوگیا ہے: عابد شیر علی کا دعوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) عابد شیر علی کا دعوی ہے کہ ہمارے اور عمران خان کے درمیان مک مکا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا بھی ان کی جماعت کیساتھ مک مکا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عابد شیر نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے بل کے مسترد ہو جانے کے بعد کیا۔ عابد شیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے ان کی حکومت کی مدد کی۔ عمران خان بھی نواز شریف کیساتھ مل گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :