ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کا معاملہ، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کی کچھ تفصیلات مبینہ طور پر لیک ہوگئیں

رپورٹ میں زاہد حامد کی بجائے پوری انتخابی اصلاحات کمیٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کے 34 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 19:52

ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کا معاملہ، راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2017ء) راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کی کچھ تفصیلات مبینہ طور پر لیک ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے معاملے پر راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کی کچھ تفصیلات مبینہ طور پر لیک ہوگئی ہیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی تمام معاملے میں وفاقی وزیر زاہد حامد کو تنہا قصور وار قرار نہیں دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں زاہد حامد کی بجائے پوری انتخابی اصلاحات کمیٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کے 34 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کا فیصلہ پہلے 16 رکنی ذیلی کمیٹی اس کے بعد 34 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے کیا۔ کمیٹیوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے ۔ ان سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹ، جماعت اسلامی، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق) اور جے یو آئی (ف) بھی شامل ہیں ۔