عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ڈولفن فورس فعال کردار ادا کر رہی ہے،سی ٹی او

بدھ 22 نومبر 2017 20:33

گوجرانوالہ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ڈولفن فورس فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے فعال ہونے پر سماج دشمن عناصر کی جانب سے منفی سرگرمیوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔ایک ماہ کے دوران ڈولفن فورس نے شہر بھر میں موثر گشت و چیکنگ کے نتیجہ میںمختلف تھانہ جات میں35مقدمات درج کرواتے ہوئے 3مجرمان اشتہاری، 4پسٹل،3رائفلیں،1بندوق، 2کلو گرام سے زائد چرس اور87بوتل شراب برآمد کیںجبکہ اسی دوران 3چوری کے موٹر سائیکل بھی مختلف تھانوں میں بند کئے اور ون ویلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ون ویلروںکو بھی گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسرا ن اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سی پی او نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن فورس کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔ سی پی او نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرائم کی بیخ کنی میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ ایمانداری اور دیانتداری سے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور اپنے مثبت رویے سے عوام کے دل جیتنے کی کوشش کریں۔