دیہی علاقوں میں بھی وزیر اعلی پنجا ب کے ویژن کے مطابق جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 نومبر 2017 20:30

گوجرانوالہ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت حکومتی گائیڈ لائن اور پالیسی کے مطابق فیز 1میں دیہات میں گلیوں ،نالیوںاور نالوںکو پختہ بنانے کی سکیموں کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان سکیموں کی نشاندہی کر کے ہر صورت 24نومبر تک ارسال کریں تا کہ 20دسمبر تک ان کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے،دیہی علاقوں میں بھی وزیر اعلی پنجا ب کے ویژن کے مطابق جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اس ضمن میں ٹائم لائن اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کروائی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کے صاف دیہات پروگرام اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا،میئر شیخ ثروت اکرام ،ممبران صوبائی اسمبلی/کمیٹی عبدالرئوف مغل،قیصر اقبال سندھو،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز (صدر رانا محمد جمیل،کامونکی ڈاکٹر رابعہ ریاست،نوشہرہ ورکاں نویدالاسلام)ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر غیاث النبی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خاقان عباس،سی ای او ایجوکیشن محمد طارق،ڈی او آئی اینڈ ایس ضلع کونسل جاوید بشارت کے علاوہ میونسپل کارپوریشن لوکل گورنمنٹ اور دیگر اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیز 1میں دیہات میں پی سی سی اور سولنگ کی سکیمز مکمل کی جائیں گی ،اس ضمن میں ہر یونین کونسل 25لاکھ فی کس اور ہر وارڈ کو 5لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔