ن لیگ منتوں ترلوں پر آگئی، نواز شریف کے حکم پر وزیراعظم کا خورشید شاہ سے رابط،

بدھ 22 نومبر 2017 19:42

ن لیگ منتوں ترلوں پر آگئی، نواز شریف کے حکم پر وزیراعظم کا خورشید شاہ ..
اسلام آباد:(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء) ن لیگ منتوں ترلوں پر آگئی، نواز شریف کے حکم پر وزیراعظم کا خورشید شاہ سے رابط، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی ہیں کہ وہ قائد اختلاف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کریں اور ان سے بات کریں کہ انکی پارٹی یعنی پاکستان پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد کرلیں اور آئندہ کسی بھی مشکل کی صورت میں ن لیگ کا ساتھ دیں تاہم اسی سلسلے میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کوششیں شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن گزشتہ کچھ ادوار سے مشکلات کا شکار ہے جبکہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد شریف خاندان سمیت ن لیگ کے کئی وزراء بھی مشکل میں پڑ گئے ہیں اسی لیے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا اور انہیں خورشید شاہ سے اس حوالے سے بات چیت کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔