ساہیوال،میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈائون جاری

غیر قانونی ڈویلپ کی جانے والی 2غیر قانونی سکیمیں مسمار کر دی گئیں

بدھ 22 نومبر 2017 20:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈائون جاری ‘غیر قانونی ڈویلپ کی جانے والی 2غیر قانونی سکیمیں مسمار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء نے 82/6-Rمیںواقع القاسم سٹی لینڈ اور سکندر سٹی کے مالکان کو غیر قانونی ہائوسنگ سکیم کو ڈویلپ کرنے ‘ تشہیر روکنے اور کالونیوں کی منظوری کیلئے نوٹسز جاری کئے تھے لیکن مالکان نے پروا ہ نہ کرتے ہوئے پلاٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت اور تشہیر کو جاری رکھا ۔

سٹی میئر اسد علی خاں بلوچ کی ہدایت پر مذکورہ انسپکٹر نے پولیس اور کارپوریشن عملہ کے ہمراہ مشینری کے ذریعے سکندر سٹی کے دفتر کی سیڑھیاں اور تھڑامسمار کرکے سیل کردیا اور شہریوںکی آگاہی کیلئے فلیکس بھی آویزاںکردی جبکہ القاسم سٹی کادفتر نہ ہونے پر مذکورہ سکیم کے مین گیٹ کے 2 پلرز مسمار کردیئے۔ خالد ضیاء کا کہناہے کہ غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی منظوری نہ ہونے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :