آئی جی پنجاب 2ایس پیز ،9ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلوںکے احکامات جاری کر دیئے

امجد محمود ایس پی سکیورٹی 90شاہراہ ، محمد مسعود رضا ایس پی سکیورٹی 96اور 180 ایچ ماڈل ٹائون تعینات

بدھ 22 نومبر 2017 20:14

آئی جی پنجاب 2ایس پیز ،9ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلوںکے احکامات جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے 2ایس پیز اور 9ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلوںکے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق امجد محمود کو ایس پی سکیورٹی 90شاہراہ قائد اعظم لاہور ، محمد مسعود رضا کو ایس پی سکیورٹی 96اور 180 ایچ ماڈل ٹائون تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اعجاز حمید کو ایس ڈی پی او اسلام پورہ ، عمر فاروق ڈی ایس پی ٹریننگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور ، خالد ابوبکر ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، اکرام اللہ ڈی ایس پی لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، صفدر مہدی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد ، تنویر احمد بھٹی ڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہور ، خالد جاوید ایس ڈی پی او میاں چنوں ، اسد اللہ ایس ڈی پی او شاہ پور سرگودھا اور محمد شاہد کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :