’’قوم کے بیٹے آپ کو سلام ‘‘

مریم نواز کا پاک فوج کے شہید میجر اسحاق کو خراج عقیدت

بدھ 22 نومبر 2017 20:14

’’قوم کے بیٹے آپ کو سلام ‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پاک فوج کے شہید میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی تصویر شیئر کی اور لکھا قوم کے بیٹے آپ کو سلام۔واضح رہے کہ بدھ کی صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :