محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کرپشن کا ایک روپیہ بھی اگر مجھ پر ثابت ہوا تو نوکری سے استعفیٰ دونگا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد خان آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 20:06

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد خان آفریدی نے کہا کہ محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،تمام تر بھرتیاں صوبائی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں میرٹ پر کی جائے گی،من گھڑت اخباری بیانات کا سہارا لینے والے کبھی بھی اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گیں،کرپشن کا ایک روپیہ بھی اگر مجھ پر ثابت ہوا تو نوکری سے استعفیٰ دونگا۔

وہ بدھ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بٹگرام محکمہ صحت میں اب تک بھرتیاں ہوئی بھی نہیں ہیں مگر بعض سیاسی عناصر سے میرٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی اور اس لیئے بے بنیاد اخباری بیانات لگا رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ من گھڑت بیانات اور سیاسی دباؤ سے مجھ پر کوئی اثر بھی نہیں پڑتا انشائاللہ میرٹ کے مطابق جن امیدواروں کا حق بنتا ہے ان کو بھرتی کیا جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ بھرتیوں کے متعلق 21 اکتوبر کو میں نے تمام امیدواروں سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر جن امیدواروں سے کسی نے پیسے طلب کرنے کی ڈیمانڈ کی ہے تو مجھے بتادیں تاکہ انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی عناصر کے پروپیگنڈوں سے مجھ پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا انشاء اللہ بے بنیاد خبریں لگانے والوں کیخلاف عنقریب عدالت سے رجوع کرونگا۔

متعلقہ عنوان :