عورت فائونڈیشن زیر اہتمام کوہاٹ میں ایک روزہ آواز عورتوں کی اسمبلی کا انعقاد

ا ب وہ دور نہیں رہا جس میں خواتین صرف گھروں تک محدود رہیں، شرکاء کا خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 20:02

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) عورت فائونڈیشن آواز پروگرام کے زیرِ اہتمام کوہاٹ میں ایک روزہ آواز عورتوں کی اسمبلی کا انعقاد کی گیا۔ عورت فائونڈیشن آواز پروگرام کے تحت آواز عورتوں کی اسمبلی کے تیسرے سیشن کا موضوع عورت کا بطور انتخابی امیدوار سیاسست میں حصہ لینا تھا، اس موقع پرضلع بھر سے عورت فائونڈیشن کی وومن اسمبلی میں شامل خواتین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے تجربات تمام حاضرین کے سامنے بیان کئے،عورت فائونڈیشن کے ضلعی کوارڈینیٹر سرمد رشید،ایثار علی بنگش (وومن اسمبلی ریزرو سیٹ ممبر)نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا جس میں خواتین صرف اور صرف گھروں تک محدود رہیں۔

عورتوں کا بطورِ امیدوار سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے عورت فائونڈیشن کے ضلعی کوارڈینیٹر سرمد رشید تمام شرکاء کو تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیاست میں حصہ لینے کے لیئے امیدوار کی کیا اہلیت ہونی چاہیئے جس میں آرٹیکل 62اور 63کے حوالے سے حالیہ تناظر میں سیر حاصل بحث ہوئی،کمپیوٹر پریزنٹیشن کے زریعے تمام شرکاء کو نامزدگی کے حوالے سے درکار دستاویزات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی جس میں خواتین کو اقلیتی نشست، جنرل سیٹ اور عورتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درکار فارمزاور ان کی تصدیق اور تمام ضروری دستاویزات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حاضرین کو انتخابی مُہم کی تیاری اور پولینگ ایجنٹ کی تربیت کے حوالے سے مشورے بھی دئیے گئے،شرکاء جن میں کچھ خواتین جو کے پہلے بھی الیکشن بطور امیدوار لڑ چکی ہیں نے کہا کے یہ تمام معلومات ایک ہی پلیٹ فارم سے مُہیا کیا جاناثابت کرتا ہے کے عورت فائونڈیشن عورتوں کی سیاست میں محفوظ طریقے سے شمولیت کے حوالے سے کتنی کوشش کر رہی ہے اور اس تمام مواد کو جمع کر کے ایک کتابی شکل دینا انتہائی قابلِ تعریف ہے جس پر انھیں بتایا گیا عورتوں کی اسمبلی میں ذاتی طور پر عورت فائونڈیشن کی ریجنل مینیجر صائمہ منیر صاحبہ کوشش کر رہی ہیں ۔

شرکاء نے عورت فائونڈیشن آواز پروگرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کے لئے لائحہ عمل کے تحت کام کرنے اور مطلوبہ حدف مقررہ وقت میں حاصل کرنے کے حوالے سے لوگوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :