گورنرخیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ،کیترین گھوس کی قبائلی علاقوں میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ ،گورنر نے قبائلی عوام کیلئے ورلڈفوڈ پروگرام کے تعاون کوسراہا

بدھ 22 نومبر 2017 20:02

گورنرخیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑاسے ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کیترین گھوس کی بروز بدھ گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات ، عالمی ادارہ خوراک کے دیگرمتعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندرقیوم اور پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم بھی اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایف پی کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کیترین گھوس نے گورنر کو ادارے کی جانب سے قبائلی علاقوں میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر نے اس موقع پر قبائلی عوام کیلئے ورلڈفوڈ پروگرام کے تعاون کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :