گو رنر خیبر پختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت

پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن واستحکام ممکن ہوا، تعزیتی بیان

بدھ 22 نومبر 2017 20:01

گو رنر خیبر پختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن واستحکام ممکن ہواہے اور پوری قوم اُن کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزکی قربانیاں رائیگانہیں جانے دی جائیگی اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :