جامعات اعلی تعلیم میں تحقیق پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں،جدید دور کے تقاضوں کیمطابق تحقیقی شعبوں میں آگے بڑھیں

گو رنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا بنوںیونیورسٹی کے آٹھویں سینٹ اجلاس میں خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 20:01

جامعات اعلی تعلیم میں تحقیق پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں،جدید دور کے تقاضوں ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ جامعات اعلی تعلیم میں تحقیق پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تحقیقی شعبوں میں آگے بڑھیں۔ وہ بروز بدھ بنوںیونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹ کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے رکن شاہ محمد خان ،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم، یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینیٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2017-18 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ بنوں یونیورسٹی کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ تحقیق کے سلسلے میں ہائرایجوکیشن کے منصوبوں سے استفادہ کیاجائے اوریونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو ریسرچ پراجیکٹس میں شریک کیاجائے۔ گورنرنے یہ بھی ہدایت کی کہ یونیورسٹی کی بجٹ سازی سالانہ ورک پلان اورسٹریٹیجک پلان کے مطابق کی جائے اور نئے علوم وفنون کومتعارف کرانے اوران میں تحقیق کے حوالے سے اہداف کا تعین کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :