بنوں، آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز، ملک نواب ،ڈاکٹر پیر زمان اور یونس پرویز صوبائی نائب صدور منتخب

بدھ 22 نومبر 2017 19:59

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) پی ایم ایل این کے رہنمائوں حاجی ملک نواب خان ،ڈاکٹر پیر صاحب زمان اور اقلیتی رہنماء یونس پرویز گیل صوبائی نائب صدور منتخب کر لئے گئے پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں حاجی ملک نواب خان ،ڈاکٹر پیر صاحب زمان اور اقلیتی رہنماء یونس پرویز گیل کو پی ایم ایل این کے صوبائی نائب صدور مقرر کئے گئے ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :