ملک پر بیرونی قوتوں کے آلہ کار لوگوں کا قبضہ ہے جس کیوجہ سے یہاں پراسلامی نظام چلنے نہیں دیا جارہا،سابق سینیٹر محمد ابراہیم

بدھ 22 نومبر 2017 19:59

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ ملک پر بیرونی قوتوں کے آلہ کار لوگوں کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے یہاں پراسلامی نظام چلنے نہیں دیا جارہا ہے بلکہ انگریزوںکے تعلیمات پر عمل پیرا ہیںاب پارلیمنٹ کے اندر بھی اُنکا قانون چل رہاہے یہاں تک کہ ملک کانظام اُن کے ہاتھوں چڑھ گیاہے۔

وہ بروز بدھ بیزن خیل کے نومنتخب امیر عامر خان کی تقریب حلف برداری میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مولانا تمیز الدین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانو ں نے قومی خزانہ لوٹاہے غریب عوام کے حقوق ہڑ پ کرکے اُن کے ٹیکسوں کے پیسے پر بیرونی ممالک میں کاربار کررہے ہیں ہیںیہاں پر بدامنی ،بیروز گاری، کرپشن اور رشوت ستانی عروج پرپہنچ چکی ہے جہاں پر ٹرمپ کے اشارے پر ملک کا پہیہ چل رہاہے اُنہوں نے کہاکہ روز اول سے جماعت اسلامی نظام اسلامی نافذکرنے کیلئے جدوجہد کرررہی ہے اور جماعت اسلامی ملک کو صادق اور آمین قیادت فراہم سکتی ہے موجود ہ حکمران پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے حقوق کے ساتھ کھیلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے اُنہوں نے کہاکہ علماء اکرام ہمارے لئے معزز اور قابل احترام ہیں اُن کی خدمات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں بلکہ سب کے سامنے عیاں ہیںانہوں نے ایم ایم اے کی بحالی کے بارے میں کہاکہ ملک کا مذہب پسندطبقہ ایم ایم اے کی بحالی پر مطمئن ہے۔

متعلقہ عنوان :