وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت

شہید میجر اسحاق نے مادر وطن پر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ نچھاور کیا ، پوری قوم کو اس پر فخر ہی:شہبازشریف

بدھ 22 نومبر 2017 19:50

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کی ..
لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کی جرأت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید میجر اسحاق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہید میجر اسحاق نے مادر وطن پر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ نچھاور کیا اور پوری قوم کو اس شہید سپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید میجر اسحاق کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔میجر اسحاق اور دیگر شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث آج وطن امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔