عوام کے ساتھ حکومت کا ظلم برداشت نہیں کریں گے، غریب عوام کی آواز کہیں بھی نہیں، دو ارب روپے کی چوری غریب کی اوپر ڈالی جاتی ہے، آئل کی قیمت 65 ہزار دے رہے ہیں ، حقیقی رقم تیس ہزار ہے،

اٹھارہ فیصد چوری عام آدمی کے بلوں میں ڈالی جاتی ہے، سبسڈی کسانوں کو نہیں ملتی، غریب کے لیے جینا عذاب ہے اس کے لیے کوئی سہولت نہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 19:45

عوام کے ساتھ  حکومت کا ظلم برداشت نہیں کریں گے، غریب عوام کی آواز کہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کر ہی ہے، ہم یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے، غریب عوام کی آواز کہیں بھی نہیں، دو ارب روپے کی چوری غریب کی اوپر ڈالی جاتی ہے، آئل کی قیمت 65 ہزار دے رہے ہیں جبکہ حقیقی رقم تیس ہزار ہے، اٹھارہ فیصد چوری عام آدمی کے بلوں میں ڈالی جاتی ہے، سبسڈی کسانوں کو نہیں ملتی، غریب کے لیے جینا عذاب ہے اس کے لیے کوئی سہولت نہیں۔

بدھ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں جب ہوسٹل میں رہتا تھا ایک دن بھی چولہانہیں جلا اور چالیس ہزار بل آتا تھا، واپڈا والے میٹر اتار کر لے کر گئے تھے، شیخ رشید کے ساتھ اتنا مسئلہ ہے تو باقی غریب لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کر ہی ہے، ہم یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے، غریب عوام کی آواز کہیں بھی نہیں، دو ارب روپے کی چوری غریب کی اوپر ڈالی جاتی ہے، آئل کی قیمت 65 ہزار دے رہے ہیں جبکہ حقیقی رقم تیس ہزار ہے، اٹھارہ فیصد چوری عام آدمی کے بلوں میں ڈالی جاتی ہے، سبسڈی کسانوں کو نہیں ملتی، غریب کے لیے جینا عذاب ہے اس کے لیے کوئی سہولت نہیں۔