گیلپ اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیا گیا عوامی سروے

خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی عوام کی اکثریت نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارگردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 نومبر 2017 19:04

گیلپ اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیا گیا عوامی سروے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) گیلپ اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کیے گئے عوامی سروے میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی عوام کی اکثریت نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارگردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی اداروں گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹس کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا ہے۔ دونوں نجی این جی اوز کے اشتراک سے کروائے گئے سروے میں عوامی کی اکثریت ن لیگ اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے خوش نظر آئی ہے۔

جبکہ بلوچستان اور سندھ کے عوام اپنی صوبائی حکومتوں سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے۔ عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کی کارگردگی کو بھی زیادہ تسلی بخش قرار نہیں دیا۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو پنجاب کے 61 فیصد عوام نے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا جبکہ صرف 15 فیصد افراد نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے تسلی بخش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہی سوال جب پلس کنسٹنٹ نے پنجا ب میں بسنے والے افراد سے پوچھا تو 49 فیصد کی رائے تھی کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ہے جبکہ صرف 24 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ غیر مطمئن ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں خیبرپختونخوا کے شہریوں میں سے 50 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کو سپورٹ کیا اور کارکردگی کو اطمینان بخش کہا ، جبکہ صوبے کے 19 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے۔

پلس کنسلٹنٹ نے جب یہ سوال صوبہ خیبرپختونخوا کے شہریوں سے پوچھا تو 75 فیصد افراد نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ سروے میں شامل صوبے کےصرف 15فیصد افراد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ دوسری جانب سندھ کی عوام سے جب ان کی رائے طلب کی گئی تو صرف 30 سے 35 فیصد عوام اپنی صوبائی حکومت سے کسی حد تک مطمئن نظر آئے۔ جبکہ بلوچستان کی عوام کی رائے میں بھی صوبائی حکومت کی کارگردگی کچھ زیادہ تسلی بخش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :