مولانا ابو تراب، ان کے بیٹے اور گارڈ سمیت 4 افراد کے اغواء کی تحقیقات بھرپور انداز میں جاری ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

بدھ 22 نومبر 2017 19:36

مولانا ابو تراب، ان کے بیٹے اور گارڈ سمیت 4 افراد کے اغواء کی تحقیقات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا ابو تراب، ان کے بیٹے اور گارڈ سمیت چار افراد کے اغواء کی تحقیقات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کریم خواجہ کی جانب سے عوامی اہمیت کے نکتہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ 24 ستمبر 2017ء کو نعمت الله کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی کہ مولانا ابو تراب، ان کے بیٹے اور گارڈ سمیت چار افراد کو اغواء کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی اخبارات میں تصویریں بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ ایک خصوصی کمیٹی اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :